صحت

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 65 ہوگئی

بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سےمتاثر ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر دسمبر 24 2024، 11:27 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 65 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 65 ہوگئی۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سےمتاثر ہوا ہے۔نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 دسمبر کو پاکستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہوگئی تھی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ 27 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔