- Home
- News
غزہ: حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 391 ہوگئی،اسرائیل
غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے ساتھ جاری لڑائی میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہی ہے جس سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
اسرائیلی حکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں فوجیوں کو پیر کو بیت حنون کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے ہلاک کیا گیا۔
غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 391 ہوگئی۔
جبکہ دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے لے کرا ب تک اسرائیلی حملوں میں 45 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اورخواتین کی ہیں۔
ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلےپر عائد پابندی ختم کر دی
- 3 hours ago
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
- 5 hours ago
ٹرمپ کی صدر جو بائیڈن پر موت کی سزا ئیں تبدیل کرنے پر شدید تنقید
- 3 hours ago
آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،متعدد ہلاکتیں
- an hour ago
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت
- 5 hours ago
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا
- 5 hours ago