علاقائی
- Home
- News
بارات کے ساتھ جانے والی جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 4 افراد جاں بحق
حادثے میں زخمی دلہا نقاش ولد اورنگزیب کی حالت خطرے سے باہر ہے
شائع شدہ ایک دن قبل پر دسمبر 24 2024، 12:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مظفرآباد:وادی نیلم کے علاقے نگدر کناری کے مقام پربارات کے ساتھ جانےوالی جیپ حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دلہا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جیپ کے دریائے نیلم میں ڈوب جانے سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔
جا ں بحق ہونے والوں میں صابر ولد محمد یوسف، افضال ولد نثار، شیراز ولد حیدر زمان، محمد اجمل ولد سلیمان ساکنان مانسہرہ شامل ہیں۔ لاشوں کو اٹھمقام اسپتال پہنچایا جا رہا ہے،حادثے میں زخمی دلہا نقاش ولد اورنگزیب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی جیپ مانسہرہ سے چانگاں کی طرف جانے والی بارات میں شامل تھی۔
وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ
- 2 hours ago
آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،متعدد ہلاکتیں
- 4 hours ago
سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 13 دہشت گردوں ہلاک
- 3 hours ago
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
- 3 hours ago
دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے، وزیر اعظم
- 2 hours ago
آرمی چیف کی راولپنڈی کےکیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت
- 2 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات