26 ویں آٸینی ترمیم غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے، سنی اتحاد کونسل کی درخواست

سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آٸینی ترمیم غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 26 ویں ترمیم سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہو گئی ہیں، ترمیم سے عدلیہ کی آزادی بھی ختم ہو گئی جبکہ بنیادی حقوق اور اختیارات کی تقسیم متاثر ہوئی ہے۔26 ترمیم آئین کی بنیادی خصوصیات بدلنے، منسوخ کرنے یا ختم کرنے کی کوشش ہے، ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چھبیسویں ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، اس کے سیکشنز 7، 10، 14، 17، 21 اور 27 کو بھی غیر آئینی قرار دیا جائے۔ترمیم غیر قانونی اور غلط طریقے سے منظور کی گئی، چھبیسویں آٸینی ترمیم کے ذریعے ہونے والے تمام فیصلوں، نوٹیفکیشنز اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے، چھبیسویں ترمیم کے حق میں ووٹوں کے حصول کے طریقہ کار کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور ترمیم پاس کروانے کیلئے جبری اقدامات اورغیرقانونی طریقوں کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ترمیمی ایکٹ 2024 اور سپریم کورٹ (ٓججز کی تعداد) ترمیمی ایکٹ 2024 غیر آئینی قرار دیا جائے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago




