- Home
- News
چیمپئینز ٹرافی : بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے کھیل کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا جارہا ہے،برطانوی اخبار
ایونٹ کے 7 ممالک کو یہ نہیں پتہ کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گے، صرف انڈیا اکیلے کو پتہ ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا، اخبار
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا جا رہا ہے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت اپنی طاقت سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال دنیا کے کسی کھیل میں نہیں ملتی، ایک ملک اپنے بےجا طاقت کا مظاہرہ کرکے دوسرے ملک کو ایونٹ کی میزبانی سے روک رہا ہے۔
اخبار کے مطابق یہ سب مکمل طور پر رسوائی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے 2 وینیوز پاکستان اور یو اے ای رکھے گئے ہیں، جبکہ فائنل لاہور میں شیڈول ہے تاہم انڈیا پہنچا تو فائنل یو اے ای میں کھیلا جائے گا، رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایک ملک کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ دوسرے ملک کو فائنل کی میزبانی سے روک سکتا ہے، فائنل کے وینیو کا 4 مارچ تک یعنی 5 روز پہلے تک علم ہی نہیں ہوگا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔
برطانوی اخبار نے رپورٹ میںمزید لکھا کہ پاکستان لاہور میں 1996 کے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کے بعد پھر تیاریاں کر رہا ہے، جبکہ شائقین اور منتظمین کو ابھی تک یہ نہیں علم کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں، اخبار نے لکھا کہ پاکستان کو 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی 15 میچز کے ساتھ ایوارڈ ہوئی تب انڈیا کے لیے یہ سہولت نہیں رکھی گئی تھی کہ وہ میچز دوسرے ملک میں کھیلے گا،لیکن ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی بی سی سی آئی کے دباؤ پرآئی سی سی نے اپنا جھکاؤ دیکھایا اور پاکستان کو مجبور کیا گیا کہ ایونٹ کو ہائبرڈ پر ہوسٹ کریں۔
اپنی رپورٹ میں اخبار نے لکھا کہ اسی طرح چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ کے 7 ممالک کو یہ نہیں پتہ کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گے، صرف انڈیا اکیلے کو پتہ ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا۔
اخبار کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں بھارتی مفادات کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، 2019 کے ورلڈکپ میں بھارت نے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے 8 روز تک کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ جنوبی افریقا تیسرا میچ کھیل رہا تھا، آئی پی ایل کے اختتام سے انٹرنیشنل میچ تک 15 روز کا وقفہ ڈالا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب 2021 اور 2022 میں ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز رن ریٹ کو دیکھنے کیلئے آخر میں رکھے گئے۔
اسی طرح بھارت کو ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ میں آخری میچز کمزور حریفوں کے خلاف رکھے گئے، رواں برس ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ پوزیشن کا خیال رکھے بغیر انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کو ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ بنانا ہوگا جبکہ دیگر 7 ٹیموں کو اسکواڈ کے لیے دو ممالک کی کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔
دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے، وزیر اعظم
- 2 hours ago
سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 13 دہشت گردوں ہلاک
- 3 hours ago
وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ
- 2 hours ago
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
- 2 hours ago
آرمی چیف کی راولپنڈی کےکیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت
- 2 hours ago
آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،متعدد ہلاکتیں
- 4 hours ago