دنیا

اسرائیل نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کوایران میں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا

ہم حوثی رہنماؤں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم نے اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا، اسرائیلی وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر دسمبر 24 2024، 1:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کوایران میں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا

تل ابیب: اسرائیل نے  پہلی مرتبہ عوامی سطح پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق اسرائیل کے  وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم حوثی رہنماؤں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم نے اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا۔ 
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے یمن میں حوثی تنظیم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اسی طرح شکست دیں گے جس طرح انہوں نے حماس اور حزب اللہ دشمن گروپوں کو شکست دی تھی۔
،اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم نے  ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا اور شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے،کاٹز نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل ہر اس شخص کو سخت سزا دے گا جو انہیں نقصان پہنچائے گا۔
واضح رہے کہ ااسرائیل نے جولائی کے اواخر میں فلسطینی گروپ حماس کے سربراہ کو تہران میں شہید کر دیا گیا تھا۔ ایران نے اس  کا الزام اسرائیل پر لگایا تھا لیکن اس وقت اسرائیل نے براہ راست حماس لیڈر کو شہیدکرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔