کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کےجس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا


غزہ میں اسرائیل فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، حالیہ اسرائیلی حملوں سے مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ کیمپ کے ہسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ رفاہ اور دیر البلاح میں ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے کمال عدوان ہسپتال پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز بیت لاہیہ میں انڈونیشیا ہسپتال کے مریضوں کو عمارت خالی کرنے پر مجبور کرنے لگی۔
دوسری جانب حماس کا غزہ میں جوابی کارروائیوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 338 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 764 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔جبکہ اسرائیلی حملوں سے اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- a day ago
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 hours ago

حلقہ این اے 130:سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- 2 hours ago

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- 2 hours ago

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 21 hours ago

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- 2 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- a day ago

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو ز بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 3 hours ago

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- 33 minutes ago

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- 2 hours ago














