- Home
- News
کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب
علاقہ مکینوں کی جانب کرسمس کی خوشیوں میں شریک رہنے پر پروجیکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے کراچی کی دو کچی آبادیوں، عیسیٰ نگری اور صوبہ نگر میں کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں سنڈے سکول کے بچے، اساتذہ، واٹر، سینی ٹیشن اور ہائیجین واش کمیٹیاں، بچوں کے واش کلبز، کمیونٹی تنظیمیں، مذہبی رہنما سمیت علاقے کی معزز شخصیات، صحافی اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
بچوں نے کرسمس کے حوالے سے ٹیبلو، نظمیں، ڈرامے، اور دعائیں پیش کیں،علاوہ ازیں پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے حوالے سے دلچسپی بھی ظاہر کی، بچوں نے واش کلبز میں شامل ہونے اور اپنے علاقے میں صفائی اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔
علاقہ مکینوں کی جانب کرسمس کی خوشیوں میں شریک رہنے پر پروجیکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت
- an hour ago
صدرمملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
- 2 hours ago
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
- an hour ago
بابائے قوم کا 148 ویں یوم پیدائش ، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
- an hour ago
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
- an hour ago
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا
- 33 minutes ago