- Home
- News
پاکستان کی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
بیپسی سدھوا کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا
ہیوسٹن:پاکستان اور جنوبی ایشیا کی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کر گئیں۔
11 اگست 1938 کولاہور میں پیدا ہونے والی بیپسی سدھوا امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھیں۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔
نیویارک ٹائمز نے بیپسی سدھوا کو پاکستان کی انگریزی زبان کی بہترین ناول نگار قرار دیا تھا، انہوں نے ”کریکنگ انڈیا“، ”دی کرو ایٹرز“، ”این امریکن بریٹ“، ”دی پاکستانی برائیڈ“ اور ”واٹر“ جیسے ناول تخلیق کیے۔
بیپسی سدھوا کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ ان کے ناول Ice Candy Man کو بی بی سی نے نئی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے 100 بہترین ناولوں کی فہرست میں شامل کیا۔
پارسی ہونے کے ناطے، بیپسی سدھوا کے اہل خانہ کے مطابق، ان کی آخری رسومات تین دن بعد ہیوسٹن میں ہی ادا کی جائیں گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل