علاقائی

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 30 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی، نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 hours ago پر Dec 26th 2024, 11:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاق کے زیر انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 30 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جنوری سے دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا تھا۔
اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے 5 جنوری 2025 تک بند رہیں گے اور 6 جنوری سے باقاعدہ کلاسز کا دوبارہ آغاز ہو جائے گا۔