پاکستان

سکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر پرکارروائی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام 

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں15 سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 hours ago پر Dec 28th 2024, 3:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر پرکارروائی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام 

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پرکارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق27اور28دسمبر کو 20سے 25خارجیوں نے کُرم اور شمالی وزیرستان م کے راستےپاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، پاکستان سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 دسمبر کو علی الصبح خارجیوں اور افغان طالبان نے ملکر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا، جس کا سکیورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں15 سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثرجوابی کارروائی اورگولاباری سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑکربھاگ گئے، افغان سائیڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں، پاکستان سکیورٹی فورسزکاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف 3 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔
 پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے فتنہ الخوارج کو اپنی سرزمین نہ استعمال کرنےکا بارہاکہا ہے لیکن اس کے باوجود فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔