Advertisement

آئی سی سی کا ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

نامزدگیوں میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باؤلر ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 29th 2024, 8:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی کا  ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کو نامزد کردیا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے ناموں میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم کے علاوہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باؤلر ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سال 2024 میں 24 میچز میں 33.54 کے اوسط سے 738 رنز اسکور کیے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رہا۔

بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے جب کہ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 8 مزید رنز بناکر روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔

بابراعظم تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار رنز بنانے والے واحد پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جو دونوں ٹی20 سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے رواں سال 24 میچوں میں 28.65 کی اوسط سے 573 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جب کہ وہ 24 وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سب ریجن کوالیفائر کے ایک میچ میں 133 رنز کی اننگز کھیلی اور 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 15 میچوں میں 38.5 کی اوسط سے 539 رنز بنائے اور ان کا سب سے بڑا اسکور 80 رہا۔ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلیا کے دوسرے بلے باز رہے، رنز کے اعتبار سے ٹی20 ورلڈکپ میں وہ تیسرے نمبر پر رہے۔

بھارت کے فاسٹ باؤلر ارشدیب سنگھ نے رواں سال 18 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کو ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا تھا۔ صائم ایوب کے ساتھ سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمار جوزف اور انگلینڈ کے گس ایٹکنسن بھی نامزد ہوئے ہیں۔

Advertisement
پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

  • 11 hours ago
26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

26 نومبر احتجاج کیس:  علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ

  • 13 hours ago
صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

  • 13 hours ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

  • an hour ago
 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

 دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم

  • 9 hours ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود  میں مزید کم ہو گیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا

  • 13 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم

  • 13 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت

  • 13 hours ago
 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

 ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار

  • 10 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

  • 11 hours ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف

  • 11 hours ago
فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری

  • 8 hours ago
Advertisement