آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”رومیو اینڈ جولیٹ“ کی اداکارہ اولیویا ہسی73 برس کی عمرمیں چل بسیں
اولیویا ہسی کو ان کی اداکاری کی وجہ سے ‘نیو اسٹار آف دی ایئر’ گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا


ہالی ووڈ کی مشہورفلم رومیو اینڈ جیولیٹ میں جولیٹ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اولیویا ہسی 73 سال کی عمر میں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چل بسیں۔
اداکارہ کے خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری شدہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفات سے پہلے ان کے چاہنے والے اُن کے ارد گرد موجود تھے۔
اولیویا کے اہل خانہ نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ’اولیویا ایک غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک تھیں، جن کے حسن اخلاق،دانشمندی اور مہربان روّیے نے ان تمام لوگوں اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا، جو انہیں جانتے تھے۔
ہسی نے 15سال کی عمر میں ڈائریکٹر فرینکو زیفریلی کی فلم رومیو اینڈ جیولیٹ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، ڈائریکٹر فرینکو زیفریلی نے پہلی دفعہ ان کو شیکسپیئر کے ایک تھیٹر پلے میں ایک کردار کرتے دیکھا تھا۔
ارجنٹائن کی اوپیرا گلوکارہ اور برطانوی لیگل سیکریٹری کے ہاں پیدا ہونے والی اولیویا ہسی 7 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ بیونس آئرس سے لندن منتقل ہو گئی تھیں۔
اداکارہ اولیویا ہسی نے اٹلیا کونٹی ڈراما اسکول میں تعلیم حاصل کی اور جب انہیں زفیریلی کی فلم میں کاسٹ کیا گیا تو وہ پہلے ہی ایک اداکارہ تھیں۔
اولیویا ہسی کو ان کی اداکاری کی وجہ سے ‘نیو اسٹار آف دی ایئر’ گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، بعد میں انہوں نے 1974 کی فلم بلیک کرسمس اور 1978 میں اگاتھا کرسٹی کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ سمیت دیگر پروجیکٹس میں بھی کام کیا۔ان کے پسماندگان میں ان کے شوہر ڈیوڈ آئزلے، ان کے 3 بچے اور ایک پوتی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم رومیو جیولیٹ کا شمار ہالی ووڈ کی مشہور فلموں میں ہوتا ہے، اس فلم نے 2 آسکر ایوارڈ جیتے تھے، اسی فلم میں جاندار اداکاری پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس فلم میں رومیو کا کردار برطانوی اداکار لیونارڈ واٹنینگ نے نبھایا تھا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 16 منٹ قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل





