جن لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی گئی ان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے،حنیف عباسی


مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) حنیف عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنے والےاب امریکہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔
راولپنڈی میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ابسلوٹلی ناٹ کہنے والےاب امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، یہ کہا کرتے تھے "ہم کوئی غلام ہیں"۔
حنیف عباسی کا مید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تین بار اسلام آباد پر حملے کیے، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا، نو مئی، 26 نومبر کے منصوبہ ساز کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جن لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی گئی ان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، وہ بھی 9 مئی کے منصوبہ سازوں میں شامل ہیں،پختون کارڈ کھیلنے کی کوشش کی گئی، پاکستان کیخلاف سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔
لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام اس قوم کا ہے اور ملک کیخلاف سازش پر نظر رکھنی ہے، پاکستان کو شام اور عراق ماڈل پر پرکھا جا رہا ہے، بڑے عرصے سے سول نافرمانی کی بات ہورہی ہے، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج اور امداد نہ دینے کے خطوط لکھے گئے جبکہ لابنگ فرم ہائر کے کانگریس مین کے ذریعے حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی گئی۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں لوگ اپنے ملک کے خلاف کردار ادا کررہے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خطوط لکھے گئے، ان کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ہے، ذمہ دارانہ پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت8 ماہ کے دوران مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر21 ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلی بار ہم نے سرپلس کردیا ہے، شرح سود 13فیصد تک پہنچ گیا، اسے سنگل ڈیجیٹ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان جیسا ملک بھی آنکھیں دکھا رہا ہے اور پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اس سب پر شادیانے بجا رہے ہیں۔

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 4 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل