صدر آصف علی زرداری کی سہیون میں لال شہباز قلندر کے مزا ر پر حاضری
لعل شہباز قلندرؒ کا مزار پیار، محبت اور امن کا درس دیتا ہے، مزار لعل شہباز قلندرؒ پر حاضری دیکر دلی سکون ملتا ہے،صدر مملکت
سیہون: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیہون میں سندھ کے عظیم روحانی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر زرداری نے مزار لعل شہباز قلندرؒ پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، صدر مملکت نے مزار پر قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاھ، صوبائی وزراء علی حسن زرداری، ریاض حسین شاہ شیرازی، ملک اسد سکندر بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر اوقاف سندھ ریاض شاہ شیرازی نے مزار لعل شہباز قلندرؒ آمد پر صدر مملکت کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا، صدر مملکت کو لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ لعل شہباز قلندرؒ کا مزار پیار، محبت اور امن کا درس دیتا ہے، مزار لعل شہباز قلندرؒ پر حاضری دیکر دلی سکون ملتا ہے۔
وزیر اعظم نے اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون قرار دے دیا
- an hour ago
نئے سال کے آغاز پر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- 35 minutes ago
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جا ری کر دی،سعود شکیل چھٹےنمبر پرآگئے،بابراعظم کی تنزلی
- an hour ago
مصر: پولیس اکیڈمی میں گیس دھماکے سے، 3 افراد جاں بحق
- an hour ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی ، ٹیکس گروتھ میں نمایاں اضافہ
- 10 minutes ago
موسم کی خرابی کی وجہ سے کابل کی پرواز کو اسلام آباد میں ہنگامی لینڈنگ
- 5 minutes ago