بنگلہ دیش آرمی کی جانب سے پاک فوج سے متعلق بھارتی رپورٹ مسترد
بنگلہ دیشی فوج نےبھارتی میڈیا کی رپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ’گمراہ کن ‘ اور ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی فوج نےپاکستانی فوج کے جوانوں کی بنگلہ دیش آمد سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔
بنگلہ دیش آرمی کی جانب سےجاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بنگلہ دیشی فوج پیشہ ورانہ مہارت، غیرجانبداری اوربین الاقوامی تعاون کےاپنےاصولوں پر قائم ہے، بنگلہ دیش پاک فوج کےجوانوں کی بنگلہ دیش آمد سےمتعلق بھارت اور آنندا بازار آن لائن کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔
بنگلہ دیشی فوج نےبھارتی میڈیا کی رپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ’گمراہ کن ‘ اور ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی فوج پیشہ ورانہ مہارت، غیر جانبداری اور بین الاقوامی تعاون کے اپنے اصولوں پر ثابت قدم ہے۔ اپنی باقاعدہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، بنگلہ دیش کی فوج مختلف ممالک کی مسلح افواج کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھتی ہے اور باہمی تعلقات اور مہارت کو بڑھانے کے لیے طلبا کے تبادلے اور تربیت سمیت مختلف کوآپریٹو پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔
بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنزنے گزشتہ روز اس رپورٹ، جس کی بنگالی زبان میں سرخی تھی، ’اردتے بنگالی گونوہتر روکٹر چھیتے! 53 بوچور پور بنگلہ دیشی پھرچے سے پوراجیتو پاک فوج‘ پر ایک پریس ریلیز جاری کی تھی، جس کا مطلب ہے کہ بنگالیوں کی نسل کشی کے خون کے دھبے پاک فوج کی وردی پر ہیں اور یہ کہ 53 سال بعد پاک فوج بنگلہ دیش واپس لوٹ رہی ہے۔
بنگلہ دیش آرمی کےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافتی روایت کے برعکس اخبار نے رپورٹ شائع کرنے سے قبل آئی ایس پی آر سے کوئی تبصرہ یا وضاحت نہیں لی جس سے رپورٹ کی معروضیت اور ساکھ پر سوالات اٹھتے ہیں۔
اعلامیے کےمطابق پاک فوج کی کسی بھی تربیتی ٹیم یا وفد کو تربیت کے لیے بنگلہ دیش کی کسی چھاؤنی میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور حقیقت سےمطابقت نہیں رکھتا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی فوج اپنی ضروریات کے مطابق مختلف ممالک سےمطلوبہ گولہ بارود خریدتی ہے۔حساس دفاعی معاملات پرغلط معلومات پرمبنی رائے ناپسندیدہ، غیر ضروری اور جارحانہ ہے ۔
نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب
- 27 منٹ قبل
کسی کو کراچی بند نہیں کرنے دیں گے ، وزیر داخلہ سندھ
- 19 منٹ قبل
پاکستان عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ کیساتھ تعاون جاری رکھے گا،اسحاق ڈار
- 5 منٹ قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
- 38 منٹ قبل