پاکستان

سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں ، امیر مقام

امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوشاں ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 29th 2024, 10:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں ، امیر مقام

ریاستوں اور سرحدی علاقوں او ر کشمیر اور گلگت  بلتستان کے امور کے وزیر امیرمقام نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے امن او راستحکام ناگزیر ہیں۔

انہوں نے سوات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کوہرقیمت پر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوشاں ہیں۔