پاکستان

شدید دھند کے باعث ایم 3،ایم 4اور ایم 5موٹروے ٹریفک کیلئے بند

ایم 4پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تا عبدالحکیم انٹرچینج اورموٹروے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 دن قبل پر دسمبر 29 2024، 11:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شدید دھند کے باعث ایم 3،ایم 4اور ایم 5موٹروے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث ملتان موٹروے ایم 3فیض پور سے درخانہ ،ایم 4پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تا عبدالحکیم انٹرچینج اورموٹروے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،ترجمان کاکہناتھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورعوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔