میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
حادثہ فتح جنگ انٹرچینج کے قریب پیش آیا
اٹک اور بہاولپور میں ٹریفک حادثات کے دوران 16 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا اور حادثہ پیش آیا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بہاولپور میں قومی شاہراہ پر اعظم چوک کے قریب مسافر مزدا وین الٹ گئی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، زخمی مسافروں کو وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 6 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 4 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل