پاکستان

گوجرانوالہ:ایف آئی کی کارروائی ،یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف، ظفر اقبال، اسد عباس کے ناموں سے ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 12:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوجرانوالہ:ایف آئی کی کارروائی ،یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ:وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نےکارروائی کرتے ہوئے یونان اور لیبیا کشتی حادثات میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف، ظفر اقبال، اسد عباس کے ناموں سے ہوئی جنہیں گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ 
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال ملزم معصوم بچوں کے اغواء اور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے جسے منڈی بہاوالدین سے پکڑا گیا۔ ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔
ملزم نے کم سن بچے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ روپے اور 2300 یورو ہتھیائے۔ سفر کے دوران یونان کے ساحل پر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور بچے کی موت واقع ہوئی۔
اشتہاری ملزم شہزاد یوسف لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے جسے کھاریاں سے گرفتار کیا گیا، یہ ملزم بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔