میلبرن:ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی غیر معموملی حاضری،87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

5 روز میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 3 لاکھ 51 ہزار 104 تماشائی میچ دیکھنے آئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 12:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میلبرن:ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی غیر معموملی حاضری،87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

میلبرن:بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میںتماشائیوںکی حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران 5 روز میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 3 لاکھ 51 ہزار 104 تماشائی میچ دیکھنے آئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 1937 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ  3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا اور آسٹریلیا انگلینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کا ریکارڈ قائم ہوا تھا ، اس میچ میں  آسٹریلیا کی قیادت سرڈان بریڈ مین نے کی تھی۔
اس ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کی آمد بالکل غیر معمولی رہی ہے جس کی روزانہ کی تعداد بالترتیب 87 ہزار، 85 ہزار، 83 ہزار، 43 ہزار اور 5 ہزار اس سے زیادہ رہی۔
اس کے علاوہ ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے آئی تھی، اس میچ کو 90 ہزار 293 شائقین نے دیکھا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھارت اور زمبابوے کے میچ کو دیکھنے کے لیے 82 ہزار 507 لوگوں نے گراؤنڈ کا رخ کیا تھا۔