جنوبی کوریا کےمعطل صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس اورکرپشن انویسٹیگیشن آفس کی جانب سےمعطل صدر کےخلاف بغاوت کےالزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 days ago پر Dec 31st 2024, 12:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی کوریا کےمعطل صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنوبی کوریا کی عدالت سےمعطل صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

پولیس اورکرپشن انویسٹیگیشن آفس کی جانب سےمعطل صدر کےخلاف بغاوت کےالزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں،پولیس نے موقف اپنایا کہ صدر کو بغاوت کےکیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے،انہیں بار بار سمن بھیجنے کےباوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔

یون سوک یول کےوکلا نے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی،تاہم عدالت نےپولیس کا موقف قبول کیا،عدالتی فیصلے کےبعد ہزاروں افراد صدر ہاؤس کے باہرجمع ہوئے اوران سےفوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،صدر کے مواخذے کا کیس بھی آئینی عدالت میں زیرسماعت ہے۔