علاقائی

ننکانہ صاحب: بس اور کنٹینر کے درمیان تصادم ، 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

بس فیصل آباد سے لاہور جارہی تھی،ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 days ago پر Dec 31st 2024, 1:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ننکانہ صاحب: بس اور کنٹینر کے درمیان تصادم ، 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

ننکانہ صاحب: شاہ کوٹ لاری اڈا پر بس اور کنٹینر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ٹریفک حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں کاشان، تنویر، مجاہد، کریم علی، عابدہ بی بی،اویس، علی، شبانہ شامل ہیں، بس فیصل آباد سے لاہور جارہی تھی۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہیں۔