دعا ہے کہ 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو، شہباز شریف


نئے سال کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو۔
2025 کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کےآغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں، دعا ہے نئے سال میں ہم انفرادی اور اجتماعی غلطیوں کو سدھار کر نئی شروعات کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2024 میں دنیا کو معاشی،سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، دعا ہے نئےسال میں ان بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کے دوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، دوست اور برادر ممالک سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، 2024 میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کا آغاز ہوا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں اور معیشت کو خود انحصاری کی پٹری پر ڈال چکے ہیں، آج کے دن ہم ایک مستحکم ،روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کا سال فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے بدترین سال رہا، اسرائیلی قابض افواج نے ظلم کی وہ داستانیں رقم کیں جن کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہمارے مظلوم بھائی اور بہنیں بھارتی قابض افواج کی بربریت کا شکار رہے، امید ہے 2025 میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر اپنی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو۔

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 17 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 17 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 16 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 14 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 11 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 15 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 11 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 16 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 12 گھنٹے قبل






