ایف بی آر کو پہلی ششماہی کی ٹیکس وصولیوں میں 386 ارب کی کمی کا سامنا
محصولات کی وصولیوں میں کمی کی وجہ درآمدات میں کمی اور توقع سے کم افراط زر کی وجہ سے ہے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں محصولات کی وصولی کے ہدف میں تقریباً 386 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور توقع سے کم افراط زر کی وجہ سے ٹیکس وصولیاں متاثر ہونا ہے۔
منگل کو جاری ہونے والے عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ایف بی آر نے 6 ہزار 9 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 ہزار 623 ارب روپے جمع کیے، تاہم یہ وصولی گزشتہ سال کے 4 ہزار 446 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔ٹیکس وصولیوں میں کمی کی بڑی وجہ تجارت میں سست روی، مینوفیکچرنگ کی سست نمو اور غیر متوقع طور پر کم افراط زر کی وجہ سے درآمدات سے ٹیکس وصولی میں کمی ہے، افراط زر حالیہ مہینوں میں سنگل ڈیجٹ تک گر چکی ہے۔
صرف دسمبر میں ٹیکس وصولی کے ہدف میں 47 ارب روپے کا فرق دیکھا گیا، جس میں ایک ہزار 373 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں ایک ہزار 326 روپے جمع ہوئے، تاہم یہ رقم گزشتہ سال دسمبر میں جمع ہونے والے 984 ارب روپے کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔ حکومت نے مالی سال 25 کے لیے 12 ہزار 913 ارب روپے کے محصولات کا ہدف مقرر کیا تھا، جو مالی سال 24 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے، اخراجات میں کٹوتی سے گریز اور محصولات کے ہدف میں غیر متوقع اضافے کی وجہ سے اس کا حصول تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔
ایف بی آر نے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکس دہندگان کو ریفنڈز کی مد میں 273 ارب روپے ادا کیے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 234 ارب روپے کے مقابلے میں 16.66 فیصد زیادہ رقم ہے، ایف بی آر نے دسمبر میں ریفنڈ کی مد میں 70 ارب روپے ادا کیے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ادا کیے گئے 38 ارب روپے کے مقابلے میں 84 فیصد زیادہ ہے۔
حکومت کو یقین ہے کہ مالی سال 25 میں 3 ہزار 659 ارب روپے کا اضافی ریونیو 3 اہم عوامل سے حاصل کیا جائے گا۔
رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 3 فیصد، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 3.5 فیصد، افراط زر کی شرح 12.9 فیصد اور درآمدات میں 16.9 فیصد اضافے سے مالی سال 25 میں مجموعی طور پر ایک ہزار 863 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 13 hours ago
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 10 hours ago
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 11 hours ago
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 10 hours ago
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 12 hours ago
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 11 hours ago