امریکی اخبار کی رپورٹ نے دہشت گردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت کا سیاہ چہرہ عالمی سطح پر بےنقاب کر دیا
پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بےنقاب ہو گیا،امریکی اخبار کی رپورٹ نے دہشت گردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت کا سیاہ چہرہ عالمی سطح پر بےنقاب کر دیا۔
عالمی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ بھارتی ایجنسی ’را‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ اپریل دو نقاب پوشوں نے لاہور میں عامر سرفراز عرف تامبا نامی شخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارتی خفیہ قتل مہم کا تسلسل ہے۔ بھارتی ایجنسی ”را“ نے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا، شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی افراد کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں ”بھارت کے براہ راست ملوث ہونے“ کا انکشاف کر چکے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2014ء میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے لیکن ہم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ”را“ کی ٹارگٹ کلنگ مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے، بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کئے، کینیڈا اور امریکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا، نئی دہلی میں را کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند راہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں، را افسر نے اس قتل میں اپنے ایجنٹ کو ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔ گزشتہ برس بھی پاکستانی شہریوں محمد ریاض اور مولانا شاہد لطیف کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، اس سے قبل بھی وزارت خارجہ شواہد کے ساتھ پاکستانی سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کرچکی ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- an hour ago
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 6 hours ago
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 3 hours ago
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 5 hours ago
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 6 hours ago
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 5 hours ago
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- an hour ago
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 5 hours ago
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 4 hours ago
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 5 hours ago
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 hours ago