Advertisement

پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے ایک سال میں 40 ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی

سال 2024ء میں ان کے 28 ریکارڈز گنیز بک نے منظور کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 1st 2025, 7:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے ایک سال میں 40 ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی

راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 40 ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہوگئے، سال 2024ء میں ان کے 28 ریکارڈز گنیز بک نے منظور کرلیے، سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیئے گئے، مختلف کیٹیگریز کے 12 سے زائد ریکارڈ کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

 انفرادی طور پر 125 ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی راشد نسیم  2024ء میں بھی سرفہرست جبکہ 2024ء میں ان کے 3 ریکارڈ کو دنیا کے سب سے بہترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

 راشد نسیم 5 سال میں یہ اعزاز پانیوالے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، اس سال انہوں نے رومانیہ کے ٹی وی شو میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا، پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بننے والے راشد نسیم اب تک جرمنی، رومانیہ، اٹلی، سنگاپور، چین اور کوریا میں 11 سے زائد انٹرنیشل ٹی وی شوز میں پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اس سال بھارتی ماسٹر انڈین گوٹ چیلنج میں راشد نسیم کو اوپن چیلنج کرکے بھی نہ ہرا سکا، شلپا شیٹھی کے سامنے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 راشد نسیم نے 2024ء میں ماشل آرٹس کی مختلف کیٹیگریز میں ریکارڈز بنائے، جس میں بریکنگ نن چکو، اسٹک، باکسنگ پنچ، فٹنس کیٹیگری شامل ہیں۔

 راشد نسیم نے بھارت، جرمنی، انگلینڈ، مصر، امریکا اور چین کے ورلڈ ریکارڈز کو پاکستان کے نام کیا، ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 289 اخروٹ توڑ کر  جرمنی کا ریکارڈز توڑا جبکہ کہنی سے 30 سیکنڈ میں 169 اخروٹ اور سر کے ساتھ 30 سیکنڈ میں 39 کین کو پھاڑ ڈالا۔

 راشد نسیم نے ایک منٹ میں سر سے 43 ناریل توڑے اور پنچ کی مدد سے ایک منٹ میں 120 چوپ اسٹک اور سر کی مدد ایک منٹ میں 77 یارڈ اسٹک کو کر ریکارڈ اپنے نام کیے۔

 انہوں نے باکسنگ پنچ کیٹیگری میں فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ انگینڈ سے چھین کر پاکستان کے نام کیا، جس میں ایک منٹ میں 298 کے مقابلے میں 346 مکے لگائے، انہوں نے فٹنس کیٹیگری میں بھی متعدد ریکارڈز پاکستان کے نام کئے جس میں ایک منٹ میں 40 پاؤنڈ کے ساتھ 110 جمنگ جیکس، 60 پاؤنڈ کے ساتھ 106 اور 80 پاؤنڈز کے ساتھ 93 جمنگ جیکس لگانے کے مشکل ترین ریکارڈز شامل ہیں۔

 راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چینی ماسٹرز کو شکست دی، ایک منٹ میں نن چکو سے 80 غبارے پھاڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا جبکہ نن چکو کے ساتھ 100 کلے ٹارگٹ کو توڑا، نن چکو کے ساتھ ماربل ٹائیلز توڑنا اور ایک منٹ میں نن چکو کو 198 مرتبہ گھما کر ریکارڈ بنائے اور پاکستان کا نام اونچا کیا۔

 راشد نسیم نے ایلبو اسٹرائیک کیٹیگری میں بھی ریکارڈ بنایا، جس میں ایک منٹ میں 366 مرتبہ کہنی کو کامیابی کے ساتھ ہٹ کیا۔

Advertisement
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • 3 days ago
کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے  ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

  • 2 days ago
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • 3 days ago
اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

  • 2 days ago
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • 3 days ago
وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

  • 2 days ago
سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی

سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی

  • 18 hours ago
ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  • 18 hours ago
اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

  • 2 days ago
Advertisement