Advertisement
علاقائی

مالی سال 2025:پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ششماہی ٹیکس گروتھ میں16 فیصد اضافہ 

رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک ٹیکس محصولات  کی مد میں  118 بلین  روپے کا ٹیکس جمع کیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jan 1st 2025, 9:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مالی سال 2025:پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ششماہی ٹیکس گروتھ میں16 فیصد اضافہ 

لاہور: رواں مالی سال میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی دوسری شمشاہی میں ٹیئکس گروتھ میں 16 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) کے مطابق رواں سال ماہ دسمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.16 فیصد گروتھ دیکھی گئی،گزشتہ ماہ نومبر 24 کے مقابلے  میں ماہ دسمبر24 میں  19 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک ٹیکس محصولات  کی مد میں  118 بلین  روپے کا ٹیکس جمع کیا .یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.35 فیصد زیادہ ہے ،پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 8 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
ترجمان کے مطابق پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت  25 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے دسمبر   تک 76 فیصد گروتھ دیکھی گئی، ترجمان نے مزید کہا کہ قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ریونیواتھارٹی اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ  کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ،انہوںنے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے  آئرس متعارف کروایا گیا جو شفافیت پر مبنی، پیپر لیس آفس کی جانب اہم قدم ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پی آر اے کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم  اور ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سسٹم کے مربوط  ہونے سے ٹیکس ڈیٹا کا حصول آسان ہوسکے گا۔
 ترجمان نے مزید بتا یا کہ رواں مالی سال میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن بھی متعارف کرائی گئی جس کوآئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں تک وسیع کرنے  پر اتفاق کیا گیا،جبکہ اتھارٹی جلدہی ٹیکس گزار ان کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبائی بزنس سیکٹرز پر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کی سہولت متعارف کرائے گا۔

Advertisement
پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی

  • 3 گھنٹے قبل
گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار،  تکنیکی رپورٹ طلب

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب

  • 42 منٹ قبل
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام

  • 28 منٹ قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید

اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید

  • 2 گھنٹے قبل
بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے

  • 2 گھنٹے قبل
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل

  • 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم

  • 4 گھنٹے قبل
چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement