جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یواے ای منتقل، آئی سی سی نے تصدیق کر دی

دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باقاعدہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھارت سے یواے ای منتقل کرنے کی تصدیق کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت سے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کی میزبانی چھن گئی ، آئی سی سی کی تصدیق
بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی چھن گئی ، آئی سی سی کی تصدیق

تفصیلات کے مطابق بھارتی شائقین کرکٹ کو ایک اور بڑا جھٹکا ،  کورونا کے بڑھتے کیسز نے بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی ۔آئی سی سی نے     میگا ایونٹ کا انعقاد  متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تصدیق کردی ۔  کورونا وائرس کے باعث بھارتی بورڈ نے ایونٹ کے انعقاد سے دستبرداری  کااظہار کیاتھا ، یو اے ای میں انعقاد کے باوجود ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہوگی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا  اور فائنل 14 نومبر کو  کھیلا جائے گا۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  بھارتی  کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام  نے  تصدیق کی ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے بھارت کو 28 جون تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ کے مکمل ایڈیشن کی میزبانی کی تھی جبکہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے تمام میچز بھی  یواے ای میں  منعقد ہوئے۔

گزشتہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب وہ ایونٹ آئندہ سال کھیلا جائے گا۔

کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے د ی

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست  دے د ی

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس سی او کانفرنس تک اپنے اختلافات کو بھلادیں، آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کیوں عجلت کا مظاہرہ کررہی ہے؟، آئینی ترمیم اس قابل نہیں اسے پاس یا سپورٹ کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کہا کہ آئینی ترمیم پر حکومت کے ساتھ نہیں چلیں گے، 24 گھنٹے میں کیسے بل پاس کریں؟ جلد بازی ہمیں قبول نہیں۔ آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll