تجارت

 ادارہ شماریات  کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار  کی رپورٹ جاری

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 26 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں، چھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ادارہ شماریات  کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار  کی رپورٹ جاری

 ادارہ شماریات  کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار  کی رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

 ادارہ شماریات کے مطابق  جولائی تا دسمبر برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 14 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات تھیں، جولائی تا دسمبر درآمدات میں 6.11 فیصد کا اضافہ ہوا، چھ ماہ  کے دوران درآمدات کا حجم 27 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ  ہے ۔  

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 26 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں، چھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔