تجارت

وزیر اعظم کا دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ پالیسی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 دن قبل پر جنوری 1 2025، 9:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 81 ماہ کی کم ترین سطح ہے، جو حکومت کی معاشی اصلاحات کے کامیاب نتائج کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے، تاہم یہ صرف آغاز ہے۔ ہم نے اڑان پاکستان جیسے بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جو پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک میں شامل کر دے گا۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ 24 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہو گیا ہے اور افراط زر کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد تک آ چکی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ پالیسی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔