تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

1137 پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 2nd 2025, 11:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا  مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا انتہائی مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100انڈیکس میں 1137 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 145 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی، گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 2 ہزار 621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 117008 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 341 رہی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔