ایرانی وزارت خارجہ میں سعودی سفیر کی طلبی،بین الاقوامی قوانین کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کروایا


سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 6 ایرانی باشندوں کو سزائے موت سنادی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان 6 افراد کو خلیجی ساحل پر واقع دمام میں ’خفیہ طور پر چرس‘ لانے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔
دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کو طلب کیا اور ’بین الاقوامی قوانین کے قواعد وضوابط‘ کی خلاف ورزی کے خلاف ’سخت احتجاج‘ ریکارڈ کروایا۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفیر کو طلب کیا گیا ہے اور تہران نے ریاض کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں 2024 میں کم از کم 338 افراد کو سزائے موت دی گئی، جو نہ صرف 2023 میں ریکارڈ کیے گئے 170 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے بلکہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس سے قبل 2022 میں 196 اور 1995 میں 192 سزائے موت دی گئی تھی۔ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سزائے موت پانے والوں میں منشیات کے اسمگلروں کی تعداد کم از کم 117 تھی۔
سعودی عرب کی جانب سے 2 سال قبل منشیات کے جرائم کے لیے سزائے موت پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد سے منشیات کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں، حکام نے منشیات کے خلاف ایک تشہیری مہم کا آغاز کیا تھا جس میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شامل تھا۔
سعودی عرب نشے کی لت میں مبتلا افراد کے لیے ایک بڑی مارکیٹ بن چکا ہے، جس کی تیاری شام میں خانہ جنگی کے دوران بڑی مقدار میں کی گئی تھی۔ستمبر میں 30 سے زائد عرب اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے منشیات کے الزام میں سزا یافتہ افراد کی سزائے موت میں ’تیزی سے اضافہ‘ کی مذمت کی تھی۔

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- ایک دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 9 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- ایک دن قبل

