اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس دفعہ بھی سینیٹ الیکشن کے ریٹ لگنا شروع ہو گئے ہیں، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سینیٹ کے الیکشن شفافیت سے ہوں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ضمیر کی بولی لگتی ہے اور ضمیر بیچے جاتے ہیں، ماضی میں ارکان اپنا ضمیر بیچتے اور پیسہ اکٹھا کرتے رہے ہیں ،آج ٹی وی چینلز پر ایم پی ایز کے پیسےلیکرووٹ بیچنے کی ویڈیو چلی، قوم کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں کیسا جا رہا ہے ۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں بکرا منڈی لگنے پر ان لوگوں نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کیا،سی او ڈی پر بے نظیر اور نواشریف کے دستخط ہیں۔
اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دفعہ بھی سینیٹ الیکشن کے ریٹ لگنا شروع ہو گئے ہیں، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سینیٹ کے الیکشن شفافیت سے ہوں، عوام کی بہتری سے ہی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے کہا سینیٹ الیکشن میں شفافیت ہونی چاہئے، اصولی مؤقف کو حقیقت میں بدلنے کا وقت آیا تو کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے،ہمارا قوم کیساتھ وعدہ تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس گھناؤنے کاروبار کو ختم کرنے کیلئے جو کر سکتے ہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوئے تو کچھ ارکان کی دیہاڑی ختم ہو جائے گی،عمران خان کی نیوٹرل ایمپائر والی سوچ کرکٹ کےزمانے سے ہے،آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کی صوابدید ہے،سپریم کورٹ کا سینیٹ الیکشن بارےجو بھی فیصلہ ہوگاقبول کریں گے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے سیاست دانوں کی دیہاڑیاں لگنے والی ہیں،اس کی روک تھام کیلئےہم نےسپریم کورٹ سے رابطہ کیاہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مہنگائی کےمسئلےپربھی بات چیت ہوئی،اسلام آبادکی پرائس کمیٹیوں کوختم کردیاہے۔سندھ حکومت 6سالہ پرانی گندم سندھ کے عوام کو دے رہی ہے ،گندم بروقت ریلیز نہ کرکےپاکستان میں گندم سپلائی میں تعطل پیدا کیاگیا،سندھ میں گندم بروقت ریلیز نہ ہونےسےعوام کو مہنگاآٹا خریدنے پر مجبور کیاگیا،یہ ہے وہ ڈاکہ جو ان ڈائرکٹ طریقے سے ڈالا گیا۔
وزیراطلاعات شبلی فراز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ایک صوبے نے گندم دبائی ہوئی ہے،یہ کہاں کی سیاست اور حب الوطنی ہے؟، شوگر مافیا نے مختلف عدالتوں میں اسٹے لے لیا ہے،شوگر رپورٹ کا کیا ہوا ،رپورٹ کو من و عن تسلیم کیاجانا چاہئےتھا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے بجلی سے متعلق مہنگے معاہدے کیے ،بجلی کی کیپسٹی پیمنٹ سے متعلق کمپنیوں کے ساتھ میٹنگز جاری ہیں، 2 کھرب کمپنیوں کو دینے تھے ،کوشش کر رہے تھے کہ رعایت مل جائے،پچھلے سال ساڑھے 600ارب کی پیمنٹ تھی جو اس سال ساڑھے 8 سو ارب تک پہنچ گئی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیمانڈ سے زیادہ بجلی موجود ہے،836 ارب روپے کی سیونگ اگلے 20 سالوں میں ہو گی،403 ارب روپے دے رہیں جس میں 120 ارب روپے سود کے شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ قابل قبول نہیں ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 7 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 16 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 11 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 10 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 11 hours ago

