Advertisement
پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 239 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکا نے ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 10th 2021, 9:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 239 ویں کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو درپیش  چیلنجز کا جائزہ لیا گیا جبکہ کور کمانڈر کانفرنس میں خطے کی سلامتی اور  مجموعی سکیورٹی صورتحال پر  بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں سرحدی سلامتی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کور کمانڈرز نے کہا کہ عالمی سطح پر بھِی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ادراک ہے ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں کور کمانڈرز نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں افغان مسئلہ کے دیرپا حل کی امید کا اظہار بھی کیا گیا اور کمانڈرز نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطہ کے امن کا ضامن ہے،قومی مفاد ہر چیز سے بالاتر ہے،قوم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 12 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 11 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 16 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 8 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 6 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement