سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
آئینی بینچ 7 جنوری کو لاپتہ افراد کے متعلق کیس سماعت کرے گا،کاز لسٹ
اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت7 جنوری کو ہوگی، اس حوالے سےسپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔
آئینی بینچ نے لاپتہ افراد متعلق کیس کو بھی سماعت لیے مقر رکر دیا ہے، سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔
اس کے علاوہ کاز لسٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ نظرثانی کیس کو بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ آئینی بینچ حمزہ شہبازکی نظر ثانی درخواست پر9 جنوری کو سماعت کرےگا،جبکہ 10 جنوری کو آئینی بینچ ہائی کورٹ کےچیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔
جبکہ طلبا تنظیموں پر پابندی کےخلاف درخواست کی سماعت بھی 10 جنوری کو ہو گی ۔
عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی دھاندلی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے،جس کی سماعت سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 جنوری کو کرےگا۔
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 5 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 7 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 7 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 5 گھنٹے قبل