اسرائیل نے غزہ میں مواصی کیمپ پر بمباری جبکہ خان یونس میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر فضائی حملہ کیا
صیہونی فورسز کے غزہ پر حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں مواصی کیمپ پر بمباری جبکہ خان یونس میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر فضائی حملہ کیا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر میں ڈرون حملے بھی کیے گئے، جمعرات کی صبح سے اب تک غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور معاون حسان مصطفیٰ سمیت مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں شدید سردی سے ساتواں نومولود بھی شہید ہوگیا، کھلے آسمان تلے خیموں میں بے گھر فلسطینیوں کی ٹھنڈ سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔
دوسری جانب غزہ جنگ کی طوالت اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی دباؤ کا سبب بن گئی، گزشتہ سال 28 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔
ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے بھی انکار کردیا ہے۔
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 8 گھنٹے قبل
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 8 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 7 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 8 گھنٹے قبل