شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا


لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک بھی بند کر دی گئی ہے۔
موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند ہے، موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی نو انٹری ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے شہروں کے اندر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے اور ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ ڈرائیورز کو فوگس لائٹس کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف صوبائی دارالحکومت میں شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا، رن وے کے اطراف میں حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دھند کی وجہ سے جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 21 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 18 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 21 گھنٹے قبل