پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب6ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

صائم ایوب ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 4th 2025, 1:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب6ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

کیپ ٹاؤن:پاکستان کے اوپنر بلے بازصائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روزکیپ ٹاؤن میں کھیلے جار ہےدوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران ان پاؤں مڑ گیا تھا، جس سے ٹخنے میں فریکچر ہو گیا ہے۔
اب ایم آر آئی رپورٹ سامنے آنے پر صائم ایوب کو فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق صائم ایوب ابھی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہی رہیں گے، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
صائم ایوب ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

Advertisement