5افراد سے زائد کی اجتماع پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی


پشاور:محکمہ ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرخیبر پختونخوا نےضلع کرم میں خراب امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیر عابد مجید کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع کرم میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ،5افراد سے زائد کی اجتماع پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی ۔
تاہم پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے لاوڈ سپیکرز کے ذریعے سے کرفیو کے نفاذ کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کچھ عناصر موجودہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع کے حالات مزید بگاڑنے کی کوشش میں ہیں۔ نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پانج سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی لگا دی گئی،اسلحہ کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3 سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی سی کرم واقعہ کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 2 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 5 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 5 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 5 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago






