Advertisement
علاقائی

کرم :ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے بعدضلع میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات

گزشتہ روز کرم میں ہونی والی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 5th 2025, 7:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرم :ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے بعدضلع میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میںڈپٹی کمشنر جاوید محسود پر فائرنگ کےبعد نئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کر دی گئی ہے،جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 18 گریڈ کے اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا گیا۔ جاوید اللہ محسود کے زخمی ہونے کے بعد اشفاق کان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس حوالے سےخیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3 سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ضلع کرم میں ڈپٹی کمشنر پرہونے والی فائرنگ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
متن کے مطابق ڈی سی کرم صدی سے بگن آ رہے تھے کہ 25 کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement