عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 10:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایںڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔
بشری بی بی کے وکیل خالد چوہدری کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر دی گئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا جبکہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی۔
جونئیر وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے بانی پی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی
- ایک گھنٹہ قبل
راستوں کی بندش ،پارا چنار کو جانےوالا امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے واپس روانہ
- 16 منٹ قبل
ژوب اور لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثات،8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 24 منٹ قبل
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
- 27 منٹ قبل
آئین کے مطابق رولز معطل ہوتے ہیں، رائٹس معطل نہیں ہو سکتے، جسٹس جمال مندوخیل
- ایک گھنٹہ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات