اسلام آباد : ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 27افراد انتقال کرگئے ، جبکہ 979کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار281ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ57ہزار371ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ46ہزار 180ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 747افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ37ہزار 052ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 440افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 37ہزار951ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4316افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 27ہزار145کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 308مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد82 ہزار652جبکہ اموات کی تعداد777تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 6 ہزار 098افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ111افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار293ہوچکی ہے جبکہ 582افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1499افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ03ہزار484مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرےروز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

چیمپئنز ٹرافی:افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 2 hours ago

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہو گا
- 3 hours ago

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے،ترجمان دفترِ خارجہ
- 6 hours ago

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 hours ago

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئےاچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی
- 5 hours ago

چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے استفی دے دیا
- 4 hours ago

الیکشن کمیشن نے این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 39 minutes ago

اوپن اے آئی نے اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل چیٹ جی پی 4.5 متعارف کروا دیا
- 6 hours ago

سیمی فائنل تک رسائی ،افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف دے دیا
- 6 hours ago