بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات تحریری طور پر فراہم کرے گی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل نے ملاقات کی۔
بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات تحریری طور پر فراہم کرے گی۔
وکلا کے ساتھ ملاقات کے دوران بانی چئرمین پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کی ان سے ملاقات کروانے پر ایک بار پھر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات اڈیالہ جیل میں نہیں کروائی جاتی تو پھر مذاکرات کا دور ختم کر دیا جائے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کے مطابق بانی تحریک انصاف نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ایک اور نشست ہونا ضروری ہے۔ مذاکرات کسی ڈیل کیلئے نہیں ملک وقوم کے لیے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ڈیل کا تاثر بانی پی ٹی آئی پہلے ہی زائل کر چکے ہیں۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 29 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل