کینیڈا اگر امریکا میں ضم ہوجائے تو یہ ایک عظیم ملک بن جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ


نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ کینیڈا اگر امریکا میں ضم ہوجائے تو یہ ایک عظیم ملک بن جائے گا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی اپنی پیشکش کی تجدید کی تھی۔
اسی خواہش میں ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کا ایک نقشہ شئیر کیا گیا ہے جس میں اسے امریکا میں شامل ہوتا دکھایا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا اور امریکا کو ملاکر ایک ملک دکھایا گیا ہے جس پر یونائیٹڈ اسٹیٹس درج ہے۔
پوسٹ کیے جانے والی نقشے کی تصویر میں ’او کینیڈا‘ بھی لکھا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ کینیڈا کی سرحد کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اگر اس عارضی لکیر کو ہٹا کر دیکھا جائے تو یہ قومی سلامتی کے لیے بہتر ہوگا۔
فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو ان پر 25 فیصد ٹیرف لگادیں گے۔اس کے علاوہ ٹرمپ خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل







