چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 19 فروری سے9مارچ تک جاری رہے گا


کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 6 رکنی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کےانتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔
آئی سی سی کے 6 رکنی وفد میں براڈ کاسٹرز اور لاجسٹک کے نمائندے شامل ہیں،دورے کے دوران پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے وفد کو بریفنگ بھی دی۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں 25 جنوری تک کام مکمل کرنا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جو9مارچ تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یواے ای میں کھیلی جائے گی،چیمپئنز ٹرافی کے میچ کراچی، لاہور،راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے،ایونٹ میں 8ممالک کے درمیان 15میچز کھیلے جائیں گے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی جنوبی افریقا،آسٹریلیا،افغانستان اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا،پاک بھارت میچ 23فروری کو دبئی میں ہوگا،پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلے گا۔

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ
- 4 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا
- 3 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن
- 3 گھنٹے قبل