Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

ذرائع کےمطابق تخت لاہورمیں حصہ داری کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب نےورکرز کو متحرک کرنےکیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 hours ago پر Jan 9th 2025, 7:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلز پارٹی  کا  ن لیگ  کیخلاف  پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

باخبر ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی نےپنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولےپرعملدرآمد کرانےکیلئے صوبائی حکومت کو سیاسی طور پر مجبورکرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پہلےمرحلےمیں ضلعی سطح پرپارٹی کو مضبوط کیلئے ورکرز کنونشن کرکےکارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ اس دوران صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کرکےکارکنوں میں جوش وخروش پیدا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےمرکز میں پاور شیئرنگ ایشوز پر دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت میں رابطوں اورساتھ چلنے پر اتفاق رائےکےباوجود شیخوپوہ ورکرز کنونشن میں صوبائی رہنماؤں کی تقاریر نےواضح کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں الگ الگ مؤقف اپنانےجا رہی ہے۔

ذرائع کےمطابق تخت لاہورمیں حصہ داری کیلئے پیپلز پارٹی پنجاب نےورکرز کو متحرک کرنےکیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement