اسلام آباد : وفاق کے سکولوں میں گرمیوں کے 18 جولائی کے اعلان کے بعد سرکاری سکولوں میں یکم جولائی سے چھٹیوں کے اعلان نے والدین کو پریشان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کےسکولوں میں 18 جولائی سے یکم اگست تک ، پنجاب میں یکم جولائی سے یکم اگست ، خیبرپختون خواہ میں یکم جولائی سے 11 جولائی تک ، جبکہ سندھ میں ابھی چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
یہ بھی پڑھیں :موٹر سائیکل مالکان کیلئے انتہائی بری خبر
این سی اوسی کی جانب سے صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو تعلیم اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختیار دیے جانے کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے اس حوالےسے اہم اعلان کردیا ہے ۔ تاہم صوبہ سندھ میں چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
جبکہ پنجاب کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کو ایک ماہ کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم جولائی سے 31 جولائی تک پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولز بند رہیں گے۔ یکم اگست سے سکولز دوبارہ کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور صوبائی وزیر ہیں ، حریم شاہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیوں کے دوران طالب علم اور ان کے اہلخانہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔
اس سے قبل وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالےسے فیصلہ ہوگیاہے ، چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی ، وفاقی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم نے وقار ذکا کو بہترین انفلوئنسر ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیم اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز بھی دی گئی تھی لیکن وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں تھے اور پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کے لیے دی جائیں ۔

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 12 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 10 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 13 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 11 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 9 گھنٹے قبل