7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب سے جبکہ 21 پاکستانی یواےای سے ڈی پورٹ کیے گئے
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب سے جبکہ 21 پاکستانی یواےای سے ڈی پورٹ کیے گئے۔ چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائیجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ ڈی پورٹیز میں سے ایک کی شہریت مشکوک ہے جبکہ کراچی پہنچنے پر 16 مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر جبکہ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیعاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا۔ 27 پاکستانی کفیل کے بغیر ملازمت کرتے پکڑے گئے۔
سعودی عرب میں 16 افراد ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پزیر تھے۔ 112 پاکستانیوں کو کفیلوں کی شکایت پر گرفتار کرکے پاکستان بھیجا گیا۔یو اے ای سے ڈی پورٹ ہونے والے 21 پاکستانیوں میں 4 منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
چین، قطر، انڈونیشیا، قبرس اور نائیجیریا سے بھی ایک ایک پاکستانی ڈی پورٹ کیا گیا۔ یو اے ای اور نائیجیریا سے ڈی پورٹ 16 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا تھا۔
ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے گرفتار 153 کارکنان کی ضمانت منظور ، 24 کی مسترد
- 4 گھنٹے قبل
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان
- 10 منٹ قبل
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، جسٹس جمال مندوخیل
- 3 گھنٹے قبل
پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا
- 4 گھنٹے قبل
پہلی یورپی پرواز پیرس روانہ ، پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- 10 منٹ قبل
وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل
سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل
- 27 منٹ قبل
پی آئی اے کی ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی
- 5 گھنٹے قبل
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کافیصلہ
- 26 منٹ قبل
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ
- 5 منٹ قبل
2025 میں پولیوکا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 70 ہو گئی
- 5 گھنٹے قبل
مولانا فضل الرحمٰن کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے ، محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل