دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا


لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہناہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
علاوہ ازیں لاہور میں ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا، متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، قطر ایئرلائن کی پروازبھی لاہورنہ لینڈ کر سکی، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- ایک دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- 2 دن قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- 2 دن قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 2 دن قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- 2 دن قبل

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 دن قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 2 دن قبل
















